غزہ میں غذا کا بحران’ اسرائیل کو سزا دینے کی تجویز

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین نے تحقیقی فنڈز تک اسرائیل سے تعلق رکھنے والے سٹارٹ اپس کی رسائی کو کم کرنے کی تجویز پیش کر دی۔ اسرائیل نے اس اقدام کو افسوسناک اور بلاجواز قرار دیا ہے۔یورپی کمیشن نے یورپی یونین کی حکومتوں کی طرف سے غزہ میں ”انسانی صورتحال” کے حوالے سے اسرائیل پر دبا بڑھانے کے مطالبات کے بعد اپنے ”ہورائزن ریسرچ فنڈنگ پروگرام” تک اسرائیل کی رسائی کو جزوی طور پر معطل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔یورپی کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “جبکہ اسرائیل نے غزہ کی لڑائی میں روزانہ انسانی بنیادوں پر امداد غزہ پہنچانے کے وعوں پر عمل کرنے میں توقف کا اعلان کیا ہے صورت حال بدستور سنگین ہے”۔ ”مجوزہ معطلی ایک ٹارگٹڈ اور ریورس ایبل ایکشن ہے”۔ برسلز کا کہنا ہے کہ اس تجویز کا مطلب ڈرون ٹیکنالوجی، سائبر سیکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں شامل ہونے کے اہل اسرائیلی سٹارٹ اپس کے لیے فنڈنگ تک رسائی کو روکنا ہے۔ پچھلے سال، جرمنی اور فرانس کے ساتھ ساتھ، فنڈنگ کے لیے کوشاں کمپنیوں کی تعداد میں اسرائیل سرفہرست تین ممالک میں تھا۔اس تجویز پر یورپی یونین کے 27 ممالک کل بحث کریں گے، اور اسے نافذ کرنے کے لیے رکن ممالک کی اکثریت کی منظوری درکار ہوگی۔اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے، وزارت خارجہ نے اس سفارش کو “غلطی، افسوسناک اور بلاجواز” قرار دیا۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ “ایک ایسے وقت میں جب اسرائیل حماس کی جہادی دہشت گردی سے لڑ رہا ہے، اس طرح کا کوئی بھی فیصلہ صرف حماس کو مضبوط کرنے کا کام کرتا ہے اور اس لیے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک فریم ورک تک پہنچنے کے امکانات کو نقصان پہنچاتا ہے”۔وزارت کا مزید کہنا ہے کہ “اسرائیل اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا کہ اس سفارش کو یورپی یونین کی خارجہ امور کی کونسل قبول نہ کرے، اور ہمیں امید ہے کہ واقعی ایسا ہی ہوگا۔ کسی بھی طرح سے، اسرائیل اپنے قومی مفادات کے معاملے میں دبا کے سامنے نہیں جھکے گا،” ۔یورپی یونین کے متعدد ممالک نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ کے لیے امدادی سپلائی بڑھانے کے حوالے سے مشترکہ سمجھوتوں پر پورا نہیں اتر رہا، اور کمیشن سے کہا کہ وہ ٹھوس آپشنز میز پر رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں