غزہ میں قتل عام’ اسرائیلی وزیر اعظم کیخلاف انکوائری کا حکم

میدرد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپین کی نیشنل کورٹ نے اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف فوجداری تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔یہ تحقیقات عالمی دائرہ اختیار کے تحت جنگی جرائم اورانسانیت کے خلاف مبینہ جرائم کے الزامات پرکی جا رہی ہیں،تحقیقات کا دائرہ صرف نیتن یاہو تک محدود نہیں بلکہ اسرائیلی وزیر خارجہ اوراعلی فوجی حکام بھی اس میں شامل ہیں، نیشنل کورٹ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) سے تعاون کی بھی باضابطہ درخواست کی ہے۔یہ اقدام عالمی انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے اسرائیل پرعائد مسلسل دبا کے بعد سامنے آیا ہے، انسانی حقوق تنظیمیں غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو جنگی جرائم قرار دیتی آئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں