غزہ میں پھر بارش اور یخ بستہ ہوائیں’فلسطینی پریشان

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں ایک بار پھر موسم سرما کی بارش اور یخ بستہ طوفانی ہوائیں چل پڑیں، امداد پر اسرائیلی پابندیوں کے باعث بے گھر فلسطینیوں کے مصائب بڑھ گئے۔شدید ٹھنڈ اور بارش سے بھیگتے خیموں میں شیر خوار بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں، اسرائیلی حملوں سے مزید چار فلسطینی شہید ہو گئے۔ 10اکتوبر کے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے 414فلسطینی شہید ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں