64

غزہ کی صورتحال مسلم حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) فلسطین میں امریکی سرپرستی میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے غزہ کی صورتحال مسلم حکمرانوں کیلئے لمہ فکریہ ہے جو صرف بیانات اور لفظی مذمت تک محدود ہیں،ان خیالات کا اظہارملک نوید نے کیا ،انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا غزہ میں وحشیانہ فاسفورس بموں کا استعمال انسانیت کا قتل عام ہے ہسپتالوں، پناہ گزین کیمپوں اور عبادت گاہوں پر اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے منہ پر طمانچہ ہے،امریکہ اور مغربی طاقتوں کی ایماپر اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری بدترین دہشتگردی ہے اسرائیل کی دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے مغربی ممالک مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیاہے کئی دنوں سے جاری اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں