64

غزہ کے معصوم لوگوں کیلئے آواز اٹھانا چاہتی ہوں، ہانیہ عامر

کراچی(شوبز نیوز) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024 کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں فیشن، فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اور باصلاحیت فنکاروں نے شرکت کی تھی۔کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024 کی تقریب میں فیشن، فلم، ڈرامہ اور اسپورٹس سے منسلک قابل شخصیات کو ان کے زبردست کام اور اسٹائل کے لیے مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا۔اس تقریب میں ہردلعزیز ہانیہ عامر کو ٹیلی ویژن کی سب سے اسٹائلش اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، ہانیہ عامر اپنا ایوارڈ وصول کرنے کے لیے اسٹیج پر آئیں تو انہوں نے سب سے پہلے اپنے والدین، مداحوں اور دوستوں کی محبت اور سپورٹ کا شکریہ ادا کیا اور پھر غزہ کے لیے آواز اٹھائی۔ہانیہ عامر نے کہا کہ میں آج غزہ کے معصوم لوگوں کو یاد کرکے ان کے لیے آواز اٹھانا چاہتی ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں