42

غزہ کے ہسپتال قبرستانوں میں تبدیل ، زیر علاج مریض ، بچے دم توڑ گئے

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوج کی جانب سے اسپتالوں پر بمباری اور حملوں کا سلسلہ شدت اختیار کرگیا، اسپتال قبرستانوں میں تبدیل ہونا شروع ہوگئے،عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال کے آئی سی یو کے تمام مریض دم توڑ گئے، اسپتال کے انکیوبیٹرز میں موجود تمام قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو نکال لیا گیا جن میں سے مزید 5 بچوں نے دم توڑ دیا’ غزہ کے الرنتیسی اسپتال کے ایک نرس نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے اسپتال کے عملے کو باہر نکال دیا جبکہ انتہائی نگہداشت میں موجود مریضوں اور زخمیوں کو مرنے کیلئے چھوڑ دیا گیا، مریضوں کو منتقل کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی، غزہ کے دوسرے بڑے اسپتال القدس نے بھی تمام آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، حماس کا کہنا ہے کہ اسپتالوں پر حملوں کے بعد اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے جاری مذاکرات معطل کردیئے گئے ہیں، اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حزب اللہ ، القسام اور القدس بریگیڈ کے اسرائیل پر راکٹ حملے، اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے عرب رہنماوں سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے مستقبل کیلئے فکر مند ہیں تو وہ حماس کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں ، حماس شمالی غزہ میں اپنا کنٹرول کھو چکی ہے ، ادھر غزہ سے رفح کی راہداری کے ذریعے مزید 500غیر ملکی مصر پہنچ گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں