غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں چار روزہ عارضی جنگ بندی کا آج آخری روز ہے، حماس جنگ بندی میں2سے4روز کی توسیع پر رضامند ہوگیا ہے۔جنگ بندی میں توسیع کی صورت میں مزید20سے40اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ہوسکے گی۔امریکی صدر نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے لڑائی میں وقفہ جاری رہنے کی امید ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے بھی جنگ بندی میں توسیع کی حمایت کی ہے۔اتوار کو غزہ میں عارضی جنگ بندی کے تیسرے روز حماس نے اسرائیل کے مزید 14 یرغمالی رہا کئے جس میں اسرائیلی امریکی بچی سمیت 9 بچے، 4 خواتین اور ایک روسی اسرائیلی شامل تھا۔حماس کی جانب سے 3 تھائی شہریوں کو بھی رہا کردیا گیا۔اسرائیل نے بدلے میں مذید 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا، ایندھن اور گیس کے چار ٹرکوں سمیت مزید 120 امدادی ٹرک بھی غزہ میں داخل ہوئے۔
53