غصے میں بھرے رضوان نے پی سی بی کو الٹی میٹم دیدیا

لاہور (سپورٹس نیوز) نیوزی لینڈ کیخلاف وائٹ بال سیریز میں قومی ٹیم کی شکست کے چند روز بعد کپتان محمد رضوان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم آئندہ چند دنوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کریں گے، تاکہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ان کے انتخاب کے بارے میں وضاحت حاصل کی جا سکے اور آئندہ کیلئے بطور کپتان انہیں پاور حاصل ہوسکے۔بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق پی سی بی کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ٹیلی کام ایشیا اسپورٹ کو بتایا کہ رضوان انہیں اور بابر اعظم کو نیوزی لینڈ میں پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے ڈراپ کرنے کے سلیکٹرز کے فیصلے سے مایوس تھے۔ پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی جانب سے انہیں ڈراپ کرنے کے فیصلے کے بعد دونوں کی پی سی بی چئیرمین سے ملاقات کرنے کا امکان ہے تاکہ نئے کپتان سلمان علی آغا کی قیادت میں کچھ نوجوان کھلاڑیوں کو آزمایا جا سکے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس خبر کی تصدیق پاکستانی کپتان رضوان کے قریبی ذرائع نے بھی کی۔پاکستان کے کپتان رضوان پی سی بی کے چیئرمین سے ملاقات کریں گے تاکہ اس بات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے کہ انہیں T20I ٹیم سے کیوں ڈراپ کیا گیا۔رضوان کو گزشتہ اکتوبر میں وائٹ بال کا کپتان بنایا گیا تھا۔ انہیں زمبابوے میں مختصر فارمیٹ میں آرام دیا گیا تھا اور پھر جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ جب ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بارے میں پوچھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں