غفلت پر پٹرولنگ پولیس کے 5اہلکار معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال نے جھنگ روڈ پر المناک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے کے مرتکب چمرانوالی پوسٹ کے انچارج سمیت 5اہلکاروں کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔ ایس ایس پی پیٹرولنگ مرزا انجم کمال جھنگ روڈ پر ٹریفک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کروایا۔ ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کے علاج معالجہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے قیمتی جانوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنیوالے چمرانوالی پوسٹ کے انچارج سب انسپکٹر ظفر اقبال’ ہیڈکانسٹیبل غلام دستگیر’ زوار حسین اور محمد رمضان کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں