غلام محمد آباد مدن پورہ میں جگہ جگہ گیس لیکج ہونے لگی

فیصل آباد(آن لائن) مدن پورہ غلام محمدآباد کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی مین لائن پرا نی ناکارہ ہو نے کی وجہ سے جگہ جگہ گیس لیکیج ہو نے لگی،گیس کی پائپ لائنوں سے گیس کی جگہ سیوریج کا گندہ پانی آنے لگا،پورے علاقہ کے صارفین ایک ہفتہ سے سوئی گیس کی فراہمی سے محروم،محکمہ سوئی گیس کے دفتر کسٹمر سروسز پرسیل پر درجنوں شکایات درج کروائی گئی ہے مگر گیس بحال نہیں ہوسکی، اہل علاقہ سراپا احتجاج،وزیر اعظم اور احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ آن لائن کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے کرپشن ختم اور عوام کی خدمت کرنے کے بلند بانگ دعوے محکمہ سوئی گیس (SNGPL) کرپٹ اور نااہل فیصل آباد نے ہوا میں اڑادیئے۔ مدن پورہ گلی نمبر 7،مدنی محلہ، غلام محمدآبادکے سینکڑوں صا رفین کی گذشتہ ایک ہفتہ سے سوئی گیس کی فراہمی مکمل طورپر بلاوجہ بند ہے محکمہ سوئی گیس کے دفتر کسٹمر سروسز شکایات سیل پر درجنوں شکایت درج کروائی گئی مگر گیس بحال کرنے کے وعدے کیے گئے تاہم گیس بحال نہیں ہوسکی لیکن محکمہ کے چند ملازمین سرکاری گاڑیوں کے ہمراہ آئے سوئی گیس لائنوں میں پانی آنے کابتلایااس کا حل کوئی نہیں ہیاور لائنز ہی تبدیل کی جائیں گی پھر گیس بحال ہوگئی، عوام ہرماہ محکمہ سوئی گیس کو گیس چارجز کے علاوہ بطور جگا ٹیکس627روپے اداکرتے ہیں لیکن اس کے باوجود گیس سپلائی بند ہوئے 7یوم گزرگئے ہیں۔30سال سے زائد عرصہ پرا نی گیس پا ئپ لائن نکارہ ہو چکی ہے،جس سے جگہ جگہ گیس لیکیج ہوتی ہے متعدد شکا یا ت کے با وجود کوئی حل نہیں کیا جاتامحکمہ سوئی گیس کی نا قص کارکردگی کی وجہ سے ماہانہ کروڑوں روپے کی گیس لیک ہو جا تی ہے، جس سے قومی خزا نے کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑتاہے محکمہ سوئی گیس صارفین حاجی یعقوب انصاری،ملک محمد رفیق،ملک مقبول ودیگرنے وزیر اعظم اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پورے علاقہ کی مین لائنوں کی مرمت کرکے فوری طورپر گیس بحال کی جائے نااہل اورکرپٹ ملازمین کو کیفر کردارتک پہنچایا جائے اورمحکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے ایسے عناصر سے عوام کو نجات دلائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں