42

غلام محمد آباد میں پٹرول پمپ کیشئر کیساتھ 36 لاکھ کی ڈکیتی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)آج صبح سویرے غلام محمد آباد کے علاقہ صدر بازار میں دن دیہاڑے ڈاکوئوں کا مسلح گروہ پٹرول پمپ کے کیشیئرسے36لاکھ کی رقم چھین کرفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے بڑھتی ہوئی وارداتوں پرعلاقہ میں خوف وہراس’پولیس ناکہ بندیوں کے باوجودسراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی تفصیل کے مطابق آج صبح سویرے پٹرول پمپ کا کیشیئرکفیل احمد 26لاکھ کی ر قم جمع کروانے بنک جارہا تھا کہ جب وہ صدر بازار میں الحبیب بنک کے قریب پہنچا توموٹرسائیکل سوار تین مسلح ڈاکوئوں نے گھیرلیا گن پوائنٹ پرجان سے ماردینے کی دھمکی دیتے ہوئے دن دیہاڑے کیشیئرسے 26لاکھ کی رقم والا بیگ چھین کرفرار ہوگئے واردات کرنے والے مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے ہیلمٹ اورماسک پہن کرواردات کی اطلاع ملتے ہی غلام محمد آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔یہ امرقابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھی شاہی چوک غلام محمد آباد میں ڈاکوئوں نے آڑھتی سے 32لاکھ روپے کی رقم چھین لی تھی آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے تاہم پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں کے گروہ کوپکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں