غلام محمد آباد میں گیس کی جگہ سیوریج کا گندہ پانی آنے لگا،شہری پریشان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غلام محمدآباد کے علاقہ میں سوئی کی مین لائین میں گیس کی جگہ سیوریج کا گندہ پانی آنے لگا،پورے علاقہ کے صارفین ایک ہفتہ سے سوئی گیس کی فراہمی سے محروم،محکمہ سوئی کے دفتر کسٹمر سروسز پرسیل پر درجنوں شکایات درج کروائی گئی ہے مگر اہلکاروں کا کہناہے جب تک حکومت کے خلاف احتجاج نہیں کرو گے گیس بحال نہیں ہوگی، اہل علاقہ سراپا احتجاج،وزیر اعظم اور حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ حکومت پاکستان کی طرف سے کرپشن ختم اور عوام کی خدمت کرنے کے بلند بانگ دعوے محکمہ سوئی گیس (SNGPL)کرپٹ اور نااہل فیصل آباد نے ہوا میں اڑادیئے۔ غلام محمدآباد کے علاقہ ڈوگر چوک ڈی بلاک کے تقریبا200گھروں کی گذشتہ ایک ہفتہ سے سوئی گیس کی فراہمی مکمل طورپر بلاوجہ بند ہے محکمہ سوئی کے دفتر کسٹمر سروسز شکایات سیل پر درجنوں شکایت درج کروائی گئی گیس بحال کرنے کے وعدے کیے گئے مگر تاحال گیس بحال نہیں ہوسکی جبکہ محکمہ سوئی گیس کے چند ملازمین محکمہ کی گاڑیوں پر جن کا نام دلنواز اورندیم ودیگر ملازمین شامل ہیں سوئی گیس لائنوں میں پانی آنے کابتلایا اگلے روز مشینوں کے ذریعے پانی خارج کرنے کے باوجود گیس بحال نہ ہوسکی ماہ رمضان شروع ہوچکاہے۔ غریب لوگ روزہ رکھنے کی سعادت سے بھی محروم کردیئے گئے ہیں گذشتہ روز دوپہر 11بجے دلنواز کو فون کیا تو اس نے کہا کہ حکومت اور محکمے کے خلاف احتجاج کرو اوردھرنا دو پھر گیس بحال ہوجائے گی۔ محکمہ سوئی گیس نے رمضان المباک میں سوئی گیس بندکرکے مسلمانوں کو روزہ جیسی نعمت سے محروم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ عوام ہرماہ محکمہ سوئی گیس کو گیس چارجز کے علاوہ بطور جگا ٹیکس 627روپے اداکرتے ہیں لیکن اس کے باوجود گیس سپلائی بند ہوئے 7یوم گزرگئے ہیں۔ سوئی گیس کے متاثرہ صارفین ڈاکٹر شبیر پاشا،مقبول احمد،محمد احسان،ماسٹراکرم،مرد علی،افتخار احمددیگر نے وزیر اعظم اور اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پورے علاقہ کی مین لائنوں کی مرمت کرکے فوری طورپر گیس بحال کی جائے نااہل اورکرپٹ ملازمین کو کیفر کردارتک پہنچایا جائے اورمحکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے ایسے عناصر سے عوام کو نجات دلائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں