غلام محمد آباد ٹریفک پولیس دفتر ختم نہ کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غلام محمد آباد ٹریفک پولیس دفتر ختم کرنا عوامی مشکلات میں اضافے کا سبب ہوگا، ملک تاج احمد۔فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں قائم ٹریفک پولیس کا دفتر شہریوں کو چوبیس گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا اور تجدید کی سہولت فراہم کر رہا ہے، جو کہ اہل علاقہ کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔ سابق چیئرمین یوسی 145، ملک تاج احمد نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس جگہ پر الیکٹرک بسوں کے اڈے کے قیام کا منصوبہ بنا رہی ہے، جو اہل علاقہ کے لیے براہ راست فائدے کے بجائے مشکلات پیدا کرے گا-ملک تاج احمد کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس دفتر کی اراضی پر پہلے ہی عدالتِ عالیہ نے حکمِ امتناعی جاری کر رکھا ہے، اور اہل علاقہ کے شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کرنے کا سبب بھی بنے گا-انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے پاس دیگر مقامات پر سرکاری اراضی خالی موجود ہے، جہاں یہ منصوبہ با آسانی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، ٹریفک پولیس دفتر کو ختم کرنا ایک غیر مناسب اقدام ہوگا، جس سے عوامی سہولیات ختم ہوں گی اور شہریوں کو لائسنس کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا-ملک تاج احمد نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس دفتر کو برقرار رکھا جائے اور الیکٹرک بسوں کے لیے متبادل اراضی پر کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولیات کو نظرانداز کرنا کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں