غلط فہمیاں دور،پرویز اقبال کمولا ،زاہد اویس رنجشیں بھلا کر بغلگیر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صدر انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ (الائیڈ گروپ) چوہدری پرویز اقبال کموکا اور سٹی جنرل سیکرٹری ینگ ٹریڈرزرجسٹرڈ فیصل آباد رانا اویس زاہدتمام رنجشیں اور شکوے شکائتیں بھلا کر بغلگیر ہو گئے’ ہم رب تعالیٰ کے مشکور ہیںجس کی رحمت اور کرم کی وجہ سے آج ہم دوبارہ ایک پیج پر آ گئے ہیں’ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ (الائیڈ گروپ) چوہدری پرویز اقبال کموکا نے سٹی جنرل سیکرٹری ینگ ٹریڈرزرجسٹرڈ فیصل آباد رانا اویس زاہد کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر کیا’ اس موقع پر رانا اویس زاہد کے والد محترم رانا زاہد انور’ سٹی صدر ینگ ٹریڈرز حمزہ خالد شیخ’ڈپٹی جنرل سیکرٹری امین ملک’ ڈپٹی وائس چیئرمین رانا اعظم بن رئیس’ چوہدری حسن کسانہ’ صہیب ورک بھی موجود تھے’ چوہدری پرویز اقبال کموکا نے کہا کہ رانا اویس زاہد میرا چھوٹا بھائی ہے’ میرا ان کے خاندان سے دیرینہ تعلق ہے جو کبھی نہ ختم ہونے والا ہے’ ان کے والد محترم رانا زاہد انور شہر کی معروف کاروباری شخصیت ہیں جن کا میرے خاندان سے پرانا تعلق ہے’ بڑوں کو بڑے پن کا مظاہرہ کرنا چاہئے جس کا ثبوت میں نے ان کی رہائش گاہ پر آمد پر دیا ہے’ اس موقع پر سٹی جنرل سیکرٹری ینگ ٹریڈرزرجسٹرڈ فیصل آباد رانا اویس زاہد نے کہا کہ ہم ایک ہیں ایک رہیں گے’ ہمارے درمیان جو غلط فہمیاں تھیں وہ دور ہو گئیں ہیں’میں اس کارخیر میں حصہ لینے والی تمام معزز شخصیات کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوںجنہوں نے اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اسے پایا تکمیل تک پہنچایا’ سٹی صدر ینگ ٹریڈرز حمزہ خالد شیخ’ ڈپٹی جنرل سیکرٹری امین ملک’ ڈپٹی وائس چیئرمین رانا اعظم بن رئیس’ چوہدری حسن کسانہ’ صہیب ورک نے کہا کہ ہم صدر انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ (الائیڈ گروپ) کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا اور سٹی جنرل سیکرٹری ینگ ٹریڈرزرجسٹرڈ فیصل آباد رانا اویس زاہد کے درمیان ہونے والی صلح کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہیں’ اس سلسلہ میں میںاپنے ان تمام دوستوں کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے اس اس ہماری دوری کو ختم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا’ انشاء اللہ این اے 101 ‘ پی پی 114 اور شہر بھر کے نوجوان تاجروں کے مسائل کے حل کا سلسلہ وہیں سے جوڑیں گے جہاں سے ٹوٹا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں