82

غلط پارک کی جانیوالی گاڑی اٹھانے پر مشتعل شخص نے ٹریفک وارڈ ن کی وردی پھاڑ دی

گوجرہ (نامہ نگار) ٹریفک پولیس کی طرف سے غلط پا رک کی گئی گاڑی اٹھانے پر ایک شخص نے لفٹر ڈرائیور کی وردی پھاڑ دی ۔ معلو م ہوا ہے کہ ہائوسنگ کا لونی کے عامر نامی شخص نے تحصیل آ فس روڈ پر سڑک کنا رے اپنی کار کھڑی کر رکھی تھی کہ ٹریفک پولیس کے اہلکار آ گئے اور لفٹر سے کار اٹھا نے لگے تو کا ر مالک عامر آ گیا اور اہلکارو ں کو سنگین نتا ئج کی دھمکیا ں دینے لگا اور لفٹر ڈرا ئیور شہباز کی وردی پھاڑ دی اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے ٹریفک وارڈن محمد ابراہیم کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملز م کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں