غلہ منڈی میں6کروڑ کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی (انصاف گروپ) کی خصوصی کاوش سے6کروڑ روپے کی لاگت سے منڈی کی سڑکوں کی از سر نو تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے۔ منڈی کی دال بازار سڑک کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی (انصاف گروپ) رانا طیب خا ں،صدر حاجی منظور قادر،سر پرست اعلیٰ حاجی سردار محمد،سیکر ٹری مارکیٹ کمیٹی عامر الیاس چٹھہ،،اور سیئر مارکیٹ کمیٹی میاں ممتاز حسین،وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، سیکرٹری فنانس عبدالحسیب پراچہ، جوائنٹ سیکر ٹری عبید اللہ جٹ، سیکر ٹری نشرو اشاعت رانا زبیر اوردیگرنے کام کا جائزہ لینے کے لئے بازار کا وزٹ کیا۔،چیئر مین رانا طیب خاں نے اس موقع پر کہا کہ 25سال بعد منڈی کی ٹوٹی ہوئی سڑکوں کا کام شروع کروا دیا ہے اور یہ کریڈٹ بھی انساف گروپ کو جاتا ہے۔ انصاف گروپ نے ڈیڑھ سال میں اتنے ترقیاتی منصوبے شروع کروائے جو 20سالوں میں نہیں ہوئے تھے ۔سیوریج سسٹم کا ٹھیکہ بھی منظور ہو چکا ہے ۔جلد منڈی میں ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب بھی شروع ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ منڈی کی تعمیر و ترقی اور آڑھتیوں کی فلاح و بہبود انصاف گروپ کی اولین تر جیح ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ رب اعزت نے دوبارہ انصاف گروپ کو موقع دیا اور ممبران انجمن آڑھتیاں کا تعاون حاصل رہا تو منڈی کی حالت بدل کر رکھ دیں گے ۔پورے پاکستان کی مثالی غلہ منڈی بنائیں گے انشاء اللہ تعالیٰ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں