غلہ منڈی پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ9اکتوبر کو شروع ہو گا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)9اکتوبر سے 12اکتوبر تک جاری رہنے والے غلہ منڈی پریمئر لیگ کرکٹ ٹونامنٹ میں فاتح ٹیم کا پہلا انعام10لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کے لئے دوسرا انعام5لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے اس بات کا فیصلہ چیئر مین مینجمنٹ کمیٹی سہیل منظور کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا ہے جس میںشیخ محسن خالد ، رانا اشفاق بھولا، رانا طیب خاں، حسن سخاوت، خالد پراچہ، ارسلان قادر،رائو جہانگیر،ذیشان سلیم، شہزاد غلام رسول، یونس جمال رحمانی، شیخ عادل اکرم ار دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پررانا طیب خاں نے بتایا کہ 20ستمبر تک ٹیموں کا اعلان کر دیا جائے گا ۔6اوورز کا میچ ہو گا اور روزانہ دو دو میچز کھیلے جائیں گے ۔رانا طیب خاں نے کہا کہ GMPLغلہ منڈی کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جو کہ انصاف گروپ نے کروایا ہے ۔ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی انصاف گروپ کے منشور کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کو ہر لحاظ سے کامیاب اور یادگار بنانے کے لئے تمام ممبران دن رات محنت کر رہے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ GMPLماضی کی طرح کامیاب ایونٹ ثابت ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں