23

غلہ منڈی ڈجکوٹ روڈ کے الیکشن کا میدان سج گیا ہر طرف گہما گہمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)آج 16مارچ کو انجمن آڑھتیان غلہ منڈی فیصل آباد کے الیکشن’اتحاد گروپ اورانصاف گروپ آمنے سامنے’غلہ منڈی فیصل آباد میں گہما گہمی’ووٹروں میں جوش وخروش’اتحاد گروپ کا پلڑہ بھاری’ تفصیل کے مطابق انجمن آڑھتیان غلہ منڈی فیصل آباد کے آج 16مارچ کوہونے والے الیکشن کے لئے پولنگ جاری ہے’ووٹروں میں بھرپورجوش وخروش پایا جارہا ہے اورہر طرف گہماگہمی نظرآرہی ہے’اتحاد گروپ کی طرف سے حاجی محمد آصف اسلم صدر’رانا ایوب اسلم منج جنرل سیکرٹری’خواجہ شاہد حمیدسینئر نائب صدر’بابر علی رحمانی نائب صدر’رانا کلیم اللہ خاں سیکرٹری نشرواشاعت ‘چوہدری علی عباس جوائنٹ سیکرٹری اور ملک ثاقب غفور فنانس سیکرٹری کے امید وار ہیں انصاف گروپ کی طرف سے حاجی منظور قادر صدر’ چوہدری محمود رحمانی جنرل سیکرٹری ‘حاجی شیخ محمد سعید سینئر نائب صدر ‘ملک رضوان نائب صدر’رانا زبیر سیکرٹری نشرواشاعت اورچوہدری عبیداللہ جٹ جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوارہیں آج الیکشن کے لئے پولنگ شروع ہوئی توووٹروں نے بھرپور جوش وخروش کا مظاہرہ کیا اورغلہ منڈی فیصل آباد میں ہر طرف گہما گہمی نظرآئی’دونوں گروپوں کے امیدواران نے اپنی اپنی کامیابی کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی اورووٹروں کے ساتھ رابطے کرکے انہیں حمایت کیلئے آمادہ کرنے کیلئے کوششیں کی گئیں آج پولنگ کے دوران دونوں گروپوں کے حامی پرجوش نظرآئے انجمن آڑھتیان غلہ منڈی فیصل آباد کے الیکشن کے موقع پر غلہ منڈی میں ہر طرف چہل پہل ہے’دونوں گروپ اپنی اپنی کامیابی کیلئے پرعزم ہیں تاہم اتحاد گروپ کا پلڑہ بھاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں