غلہ منڈی کو مثالی بنانے کیلئے جو ہو سکا کریں گے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی (رجسٹرڈ) حاجی سردار محمد کی ہدائت پر چیئر مین رانا طیب خاںاور وائس چیئر مین شیخ محسن خالد نے ڈی جی پامرا طارق علی بسرا سے خصوصی ملاقات کی جس میں غلہ منڈی فیصل آباد میں جاری ترقیاتی کاموں کے بار ے میں تفصیل کے ساتھ بات چیت کی گئی ۔چیئرمین رانا طیب خاں نے انصاف گروپ کے مطالبے پر سابق صدر حاجی منظور قادر روڈ کی تعمیر شروع کروانے پر خصوصی طور پرڈی جی پامرا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈی جی پامرا نے انصاف گروپ کی درخواست پر منڈی کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے ۔ڈی جی پامراطارق علی بسرا نے رانا طیب خان اور شیخ محسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق غلہ منڈی فیصل آباد کو ملک کی مثالی منڈی بنانے کے لئے ان سے جو کچھ بھی ہو سکا وہ کریں گے ۔انہوں نے انصاف گروپ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ جیسے آپ لوگ دن رات منڈی کی بہتری اور تاجر کاز کے لئے محنت کر رہے ہیںحکومت اور مقامی مارکیٹ کمیٹی آپ کا بھرپور ساتھ دے گی۔غلہ منڈی فیصل آباد کی جتنی بھی ترقایتی اسکیمیں ہیں انشا ء اللہ تعالیٰ وہ اپنے وعدے کے مطابق مکمل ہو ں گی۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ غلہ منڈی فیصل آباد شہر سے باہر کہیں نہیں جائے گی ۔حکومت پنجاب کی طرف سے ایسی کوئی ہدایات نہیں ہیں منڈی کے تاجر پر امین طور پر اپنا کاروبار کریں ۔اگر منڈی شہر کے باہر ہی جانی تھی تو پھر یہاں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروانے کی کیا ضرورت تھی؟چیئر مین رانا طیب خاں نے ڈی جی کو بتایا کہ پرائیویٹ منڈی بنانے والے ڈویلپرز نے فیصل آباد میں اپنا کوئی بھی منصوبہ پایا تکمیل تک نہیں پہنچایا۔جھوٹی افواہیں پھیلا کر لوگوںکو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں