غلہ منڈی کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائیگا،چیئرمین رانا طیب خان،صدر حاجی سردار احمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی (رجسٹرڈ) انصاف گروپ کا ایک اہم اجلاس صدر حاجی سردار محمد کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ چیئر مین رانا طیب خاں،وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبد القیوم ، سرپر ست اعلی حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید،سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد،نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرواشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ،رانا فخر الزمان، اسلم ڈار، میاں محمد اشرف،حاجی تاج رحمانی اور دیگر موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حاجی سردار محمد نے کہا کہ فیصل آباد کی غلہ منڈی ملک کی سب سے بڑی غلہ منڈی ہے اس میں لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے غلہ منڈی کے خلاف جاری منفی اور گمراہ کن پراپیگنڈا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ غلہ منڈی فیصل آباد میں کسی طرح کی کوئی ٹریفک کی رکاوٹ نہیں اور غلہ منڈی فیصل آباد پنجاب کی ایک مثالی منڈی ہے ۔ ماشااللہ اپنی ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔ لیکن کچھ لوگوں سے اس کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔اس لئے وہ منڈی کے خلاف منفی پراپیگنڈا کر رہے ہیں ۔لیکن اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہر محاذ پر ان کو ڈٹ کر جواب دیا جائے گا ۔انہو ں نے کہا کہ چند روز قبل سینیٹر ،وفاقی وزیر رانا ثنا ء اللہ خاں نے چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا طیب خاں کو واضح طور پر یقین دلایا کہ سرکاری غلہ منڈی کسی صورت بھی شہر سے باہر نہیں جائے گی، ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی بار بار اپنا پیغام دے چکے ہیں کہ منڈی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ لیکن پتہ نہیں کیوں چند مفاد پرست گروہ کا ٹولہ ماڈل منڈی کے ایجنٹ اپنی دیہاڑی لگانے کے چکر میں غلہ منڈی کو باہر شفٹ ہونے کا منفی پراپیگنڈہ کرتے ہیں۔ اجلاس میں تمام ممبران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ غلہ منڈی کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا اور کسی بھی منفی سرگرمی یا رکاوٹ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں