کھرڑیانوالہ ( نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ نے غوثیہ کالونی کھرڑیانوالہ کا اچانک دورہ کیا اور علاقے میں سیوریج اور صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو فوری طور پر صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے نکاسی آب کے دیرپا اور موثر حل کے لیے جامع منصوبہ بندی پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مستقل بنیادوں پر سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے




