غوثیہ کبڈی کپ ملکھاں والا ٹیلنٹ کا فائنل بابا نذیر تارڑ کلب نے جیت لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپورٹس ڈیپار ٹمنٹ اورتارڑ ڈویلپرز کے زیر اہتمام ہونیوالے غوثیہ کبڈی کپ 225ملکھاں والا ٹیلنٹ کافائنل شیر پنجاب بابانذیر تارڑ کلب 225ر۔ب ملکھاں والے نے جیت لیا۔ سانجھا پنجاب کلب ملک پور نے دوسری ، علی شہنشاہ کلب مکوآنہ نے تیسری ، شاہین کلب جڑانوالہ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔ ٹورنامنٹ میں 8ٹیموں نے حصہ لیا اول پوزیشن پر 50ہزار روپے ، دوئم پوزیشن حاصل کرنے پر 30ہزار روپے، باقی تمام ٹیموں کو 15/15ہزار روپے فی کس اورٹرافیاں دی گئیں ۔ میاں طاہر جمیل سابق MPA، چوہدری شبیراحمد سندھو، چوہدری نصیر تارڑایڈمن آفیسر PIAنے انعامات تقسیم کیے ۔ چوہدری تنویر حسین تارڑ ایڈووکیٹ سابق چیئرمین کی طرف سے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہاگیا۔ اس موقع پر چوہدری عابد جٹ ، چوہدری ذوالفقار جٹ ، چوہدری اعجاز ساہی ، چوہدری سجاد تارڑ، چوہدری عصمت اللہ ساہی، مقبول چیئرمین ، چوہدری ظہیرتارڑ ودیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں