28

غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو مار ڈالا

گوجرہ ( نامہ نگار ) غیر ت کے نا م پر بھا ئی نے کلہا ڑی کے وار کرکے بہن قتل کردی ۔ ملزم موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 414 ج ب کا غلا م محمد کا م کی غرض سے گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ اسکی 22 سا لہ بیٹی صفیہ بی بی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ گا ئو ں مذکور کا محمد نواز انکے گھر آ گیا جو مبینہ طور پر صفیہ بی بی کا آ شنا بیا ن کیا جاتا ہے اس دوران اسکا بھا ئی بابر علی عرف نوکر عباس موقع پر آ گیا تو نواز موقع سے فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گیا اور بابر علی کو اپنی بہن کے کردار پر شک گزرا جس نے کلہا ڑی کے وار کرکے صفیہ بی بی کو شدید زخمی کردیا جو زخمو ں کی تاب نہ لا تے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا اطلا ع ملنے پر تھا نہ نوا ں لا ہور پولیس نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کردی اور صفیہ بی بی کے والد غلا م محمد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں