28

غیرت کے نام پر 5بچوں کی ماں قتل،کانسٹیبل کو لوٹنے والا ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) غیرت کے نام پر شوہر نے برادر نسبتی سے مل کر بیوی5بچوں کی ماں کو قتل کردیا’پولیس کانسٹیبل کولوٹنے کے دوران ڈاکوئوں نے فائرنگ سے اپنا ساتھی ہلاک ‘فراڈئیے گروہ کا 3تاجروں کیساتھ ایک کروڑ کا فراڈ’مختلف واقعات میں مشتعل ملزمان نے چھریوں،فائرنگ کرکے میاں بیوی سمیت5افرا کو لہو لہان کردیا’پولیس مصروف تفتیش ہے’ تفصیل کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 377گ ،ب کے رہائشی منظور نے بتایا کہ اسکی بیٹی عابدہ بی بی کی شادی محمد یوسف ولد ہدایت سے ہوئی،عابدہ بی بی پانچ بچوں کی ماں تھی’وہ بیٹی کو لینے گیا تو عابد ہ گھر میں موجود نہ تھیں’ پتہ کرنے پر داماد یوسف اسکے بیٹے حسن رضا نے بتایا کہ عابدہ بی بی کو بدچلنی کے شبہ پر گذشتہ شب سوتے ہوئے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا اور نعش بوری میں بند کرکے ٹھٹھہ نادر کے سیم نالہ میں پھینک دی ہے’جس پر پولیس نے نعش برآمد کرکے مقتولہ کے شوہر یوسف اور بھائی علی رضا کو حراست میں لیکر باز پرس شروع کردی ہے جبکہ تھانہ ٹھیکریوالہ کے کانسٹیبل اشفاق احمد نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈیوٹی ختم کرکے براستہ63ج ۔ب سواری موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ راستے میں دا مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا اسلحہ زور پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے 11ہزار روپے اور فون چھین لیا اسکی دوران موٹرسائیکل سوار گردانہ پل کے طرف سے آرہے تھے ڈاکوئوں نے ان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے موٹرسائیکل بھگا دی تو ڈاکوکے دوسرے ساتھی نے موٹرسائیکل سوار پر فائرنگ کی تو گولی اسکے اپنے ساتھی کو لگی تو وہ خون میں لت پت زمین پر گر پڑا،ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ266کی طرف سے بھاگ گیا جبکہ زخمی ہونیوالا ڈاکو موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی،مرنیوالے ڈاکو کی شناخت نہ ہوسکی جبکہ غلام محمد آباد کے رہائشی خرم نے بتایاکہ اسکے واقف کار ملزم آصف نے کاروبار کیلئے47لاکھ40ہزار کی رقم لے کر بدلے میں چیک دیا جو بوگس نکلا ،مدینہ ٹائون کے زبیر علی کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم عبدالمجید نے 22لاکھ کی رقم ادھا ر لیکر ہڑپ کرلی۔غلام محمد آباد کے مبین اشرف سے چالاک ملزم ستار علی نے کاروبار کیلئے 13لاکھ لیکر رفوچکر ہو گیا’ لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ سول لائن کے انور سے ملزم خلیل احمد نے لاکھوں روپے کی رقم لیکر جعلی چیک تھما دیا۔ علاوہ ازیں تھانہ صدر کے علاقہ 225 رب میں مسلح افراد نے معمولی تنازعہ پر حمزہ’ 209 رب میں عداوت کی بناء پر ماجد کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، نواحی گائوں 452 گ ب میں پرانی دشمنی کی بناء پر مشتعل ملزمان اشرف وغیرہ نے مخالف عظیم کو چھریوں کے وار کر کے بری طرح زخمی کر دیا، ستیانہ کے علاقہ 29 گ ب کی شمیم بی بی نے بتایا کہ معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان یاسر ندیم وغیرہ نے گھر داخل ہو کر اسے اور اسکے شوہر کو کلہاڑی کے وار کر کے بری طرح زخمی کر دیا، مضروبان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں