92

غیرقانونی سپیڈ بریکر حادثات کا سبب بننے لگے ، ٹریفک کی روانی متاثر

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ شہر میں بنے غیر قانونی سپیڈ بریکر حادثات کا سبب بننے لگے شہریوں نے اپنے مکانوں اور دکان کے آگے اونچے اونچے سپیڈ بریکر بنا رکھے ہیں جس سے اکثر اوقات حادثات جنم لے رہے ہیں شہریوں کا انتظامیہ سے غیر قانونی طور پر بنائے گئے سپیڈ بریکرز کو ختم کیے جانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ شہر کے بعض محلہ جات اور اہم شاہراوں پر شہریوں نے غیر قانونی طور پر سپیڈ بریکرز بنا رکھے ہیں جس کا عام طور پر رات کے اوقات میں موٹر سائیکل سواروں اور رکشہ سواروں اور ریڑھی والوں کو معلوم نہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے اکثر اوقات ان کے قریب پہنچ کر وہ حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں جس سے اب تک کئی افراد زخمی ہو چکے ہیں شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں بنائے گئے غیر قانونی سپیڈ بریکرز کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ حادثات میں کمی واقع ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں