فیصل آباد(پ ر)انجمن تاجران کارخانہ بازار کے صدر میاں اختر محمود نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں خصوصی سہولت کونسل برائے سرمایہ کاری اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سرگرمیاں بڑھانے پر اتفاق کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی سہولت کونسل برائے سرمایہ کاری سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ہی معاشی استحکام آئے گا اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا جس سے ملکی برآمدات میں اضافہ سے حکومتی برآمدی اہداف پور ے ہونگے اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک کو معاشی بحران سے نجات ملے گی ۔
36