37

غیرملکی قرضوں کا اژدھا ہماری معیشت کونگل رہا ہے

فیصل آباد(پ ر) ڈویژنل صدرجماعت اسلامی ٹریڈرزونگ فیصل آبادوامیدوارممبرقومی اسمبلی این اے 104رانامحمدسکندراعظم خاں نے کہا ہے کہ غیر ملکی قرضوں کا اژدھا ہماری معیشت کو نگل رہا ہے اور اسی وجہ سے عوام بھی بد حال ہیں ، قرضوں اور امداد سے ملک کی ترقی خواب ہی رہے گا اس لئے ہمیں خود انحصاری کی طرف پیشرفت کرنا ہو گی ۔الیکشن اکتوبرمیںہوں یانومبرمیں عوام کوفیصلہ کرناچاہئے کہ کسی صورت کرپٹ اورچوروں کوووٹ نہیں دیں گے ۔عوام کاایک ایک ووٹ پاکستان کی حقیقی ترقی سے جڑاہواہے ۔انہوںنے کہاکہ یہاں بر سر اقتدار آنے والوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ وہ ممالک جو ہمارے ساتھ اور بعد میں آزاد ہوئے وہ کیسے معاشی طور پر خوشحال ہوگئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں