40

غیر اخلاقی الزامات پرکبریٰ خان سوشل میڈیا پر صارفین پربرہم

خوبرو اداکارہ کبریٰ خان نے اداکاروں کی سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ پر سخت برہمی کا اظہار ہے ۔اداکارہ نے کہاکہ سوشل میڈیا پر یوٹیوبر کی طرف سے جس طرح کے الزامات لگائے گئے انہیں دیکھ کر میری ذہنی حالت بہت خراب ہوگئی تھی، مجھے ہسپتال جانا پڑا، اسمعاملے کو سمجھنے میں دو دن لگے کہ آخر ہوکیا رہا ہے ، جب مجھے معاملہ سمجھ میں آیا تو میں نے اپنے حق کے لیے آواز اٹھائی۔انہوں نے بتایا کہ آپ میرے کام اور فن پر تنقید کرسکتے ہیں لیکن میری ذاتی زندگی اور کردار پر بات کرنے کا کسی کو کوئی حق نہیں ہے ،اداکار آسان ہدف ہوتے ہیں اس لیے لوگ ہمارے خلاف ہر طرح کی باتیں کرنے کو اپنا حق سمجھتے ہیں، انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے بہت سے لوگوں کو سیاست اور سیاستدانوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ ہم اپنے فن پر توجہ دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں