1

غیر اخلاقی نیٹ ورک سے منسلک 2خواتین گرفتار

کراچی (بیوروچیف) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیراخلاقی نیٹ ورک سے منسلک خاتون سمیت دو خواتین کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والی 2خواتین کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران آف لوڈ کیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق دوران کارروائی خواتین نے سیاحتی ویزے کی آڑ میں ملازمت کا انکشاف کیا جبکہ فیصل آبادکی رہائشی خاتون نے غیراخلاقی نیٹ ورک سے منسلک ہونیکا بھی اعتراف کیا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ سفری انتظامات کرنے والامرکزی ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کے متعدد موبائل فونز سے واٹس ایپ چیٹس اور وائس نوٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق انسانی اسمگلنگ کیس میں تمام ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفک سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں