غیر رجسٹرڈ سکولز مالکان کو فوری رجسٹریشن کرانے کیلئے سخت ہدایات

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں کو فوری رجسٹریشن کرانے کے لیے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام سکولوں کو پبلک سیفٹی موبائل ایپ پر رجسٹریشن لازمی قرار دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق اے پلس، اے اور بی کیٹیگری اسکولوں کو سب سے پہلے رجسٹریشن کروانے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو ایپ انسٹال کرنا لازمی ہوگا۔ سکولوں کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد بھی یقینی بنانا ہوگا۔محکمہ نے باقی ماندہ سکولوں کی فہرست متعلقہ دفاتر کو ارسال کر دی ہے، اور ای میل کے ذریعے رجسٹریشن اور ایپ انسٹالیشن کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز(سی ای اوز)کو ہدایت دی گئی ہے کہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں