غیر رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستیں وصول کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا’درخواستوں کی وصولی 11 سے16اگست تک ہو گی ۔ساڑھے 4لاکھ رجسٹرڈ عازمین سے سوا لاکھ کا حج کوٹہ مکمل نہ ہونے کا خدشہ ہے، وزارت مذہبی امور کے مطابق رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستوں کی وصولی کل سے شروع کی جائے گی، رجسٹرڈ عازمین سرکاری اسکیم کے تحت درخواستیں 4تا 9اگست تک جمع کرواسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں