غیر قانونی اسلحہ ڈیکر محکمہ داخلہ ریڈار پر آگئے

لاہور (بیوروچیف) غیرقانونی اسلحہ ڈیلرز محکمہ داخلہ کے ریڈارپر، جعلی کاغذات پرغیر قانونی اسلحہ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی، محکمہ داخلہ پنجاب نے جعلی اسلحہ ڈیلرزکی نشاندہی کر کے دکانیں سیل کردیں۔متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو جعلی اسلحہ ڈیلرزکیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کی ہدایت، محکمہ داخلہ نے غیر قانو نی وجعلی اسلحہ ڈیلرزکے نام وایڈریس بھی جاری کر دیئے۔الاسلام آرمزاینڈایمونیشن پیکو روڈ لاہو ر کوسیل کیاگیا، ٹکرٹاکربوبی ملک الاسلام آرمزکے نام سے جعلی دستاویزات پرغیرقانونی اسلحہ فرو خت کررہاتھا، حاجی زرولی خان اسلحہ ڈیلر، بھاٹی گیٹ لاہور کا لائسنس معطل، دکان سیل کردی گئی۔اصل مالک کی وفات کے بعدسیلزایجنٹ غیرقانونی طورپرلائسنس استعمال کررہاتھا، معطل اورسیل کیے گئے اسلحہ ڈیلرزمیں میاں خالداینڈ کمپنی کچہری بازارفیصل آبادشامل ہیں، چکوال آرمری، کمرشل مارکیٹ تلہ گنگ روڈچکوال کالائسنس بھی معطل کیا گیا، دکان سیل، معطل اورسیل کیے گئے اسلحہ ڈیلرزمیں سرحد آرمز، مرحبا پلازہ ضلع اٹک شامل ہیں۔ جعلی اسلحہ ڈیلر جواد اینڈ کمپنی، کچہری بازار، فیصل آباد کا لائسنس معطل، دکان سیل کی گئی، جعلی ڈیلرز کیساتھ اسلحہ کالین دین غیرقانونی ہوگااورملوث افرادکیخلاف کارروائی کی جائے گی۔محکمہ داخلہ نے معطل کیے گئے اسلحہ ڈیلرز کی دکانیں تاحکم ثانی سیل رکھنے کی ہدایت کی، محکمہ داخلہ اس سے قبل 19 جعلی اسلحہ ڈیلرز کے خلاف سخت ایکشن لے چکا۔سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ جعلی لائسنس پراسلحہ کی فروخت سنگین جرم، تمام ملوث افرادقانون کے شکنجے میں آئینگے، محکمہ داخلہ آرمزرولز2023کے تحت صوبہ بھرمیں اسلحہ ڈیلرزکے لائسنسزکی دوبارہ تصدیق کررہا۔ ابتک386اسلحہ ڈیلرزکوتصدیق کے بعد کمپیوٹرائزڈ آرمز بزنس لائسنس جاری کیے، محکمہ داخلہ نے تمام اسلحہ ڈیلرز کو اپنے لائسنس کی دوبارہ تصدیق کیلئے مساوی موقع فراہم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں