غیر قانونی افغان مہاجرین کیخلاف آپریشن ،50گرفتار

پشاور(بیورو چیف)خیبرپختونخوا پختونخوا پولیس نے صوبہ بھر میں افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن تیز کردیا۔پشاور میں افغان کالونی ، بورڈ بازار ، ناصر باغ میں آپریشن کیا گیا، 24 گھنٹوں کے دوران 50 سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کو کرایہ کے گھر دینے والے مالک کیخلاف ایف آئی آر کاٹی جائے گی۔غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے خصوصی ٹیمیں بنا دی گئیں، ایس یس پی آپریشنز کی نگرانی میں ضلع بھر میں آپریشن شروع کردیا گیا۔ پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والے افغان مہاجرین کی جانچ پڑتال کے لئے ڈیٹا جمع کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں