15

غیر قانونی ایل پی جی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں

سرگودہا (بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا شیریں گل کی نگرانی میں شہر بھر میں غیر قانونی ایل پی جی ڈیکنٹنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کیا گیا۔ کارروائی کے دوران متعدد مقامات پر قائم غیر قانونی ڈیکنٹنگ پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا نے اس موقع پر کہا کہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والی سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں