3

غیر قانونی شکار کرنیوالے6افراد رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور (بیوروچیف) سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی ہدایت پر صوبہ میں ڈائریکٹر جنر ل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مدثر ریاض ملک کی زیرنگرانی جاری آپریشن کے دوران محکمہ نے سالٹ رینج ریجن میں ایک گرینڈ آپریشن کے بعد تیتر کے غیرقانونی شکار میں ملوث 6شکاری رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان سے آلات شکار 7بندوقیں اور سینکڑوں کارتو س برآمد کرلیے اور انہیںپونے تین لاکھ روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ عائد کیا۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف سالٹ رینج ریجن رائے زاہد علی کھرل کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹروائلڈلائف ضلع چکوال و تلہ گنگ عدنان علی ورک نے سالٹ رینج وائلڈلائف اسکواڈ اور وائلڈلائف سٹاف چکوال کے ہمراہ ایک گرینڈآپریشن کے دوران تیترکے غیرقانونی شکار میں مشغول ایک شکارپارٹی کے 6شکاریوںکو موقع پرگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 7بندوقیں اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرلیے اور ملزمان کیخلاف وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے مبلغ 2لاکھ 75ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ عائد کیا۔یاد رہے کہ تیتر کاقانونی شکار رواں موسم شکار میں 31جنوری 2025ء تک مستند اجازت نامہ کے ساتھ پنجاب کی کھلی تحصیلوں میں محض اتوار والے دن کھیلا جاسکتا ہے اور بلااجازت نامہ تیتر کا شکار کھیلنا جرم ہے جس کی سزا قید وبند اورجرمانہ کی صورت میں ہوسکتی ہے ۔#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں