غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف آپریشن تیز،مزید35ڈی پورٹ

پشاور (نامہ نگار)پشاور میں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 35افغان باشندوں کو حراست میں لے کر ڈی پورٹ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایک ہفتے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 41سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کئے جس میں غیر قانونی طور پر مقیم 35افغان باشندوں ڈی پورٹ کیاگیا جبکہ آپریشنز میں 233مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف 148مقدمات درج کیے۔آپریشنز کے دوران غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں