غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں ،ایل پی جی ریفلنگ کرنے پر آپریشن

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل، ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضمیر حسین اور ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایات کی روشنی میں سی ڈی او محمودحسین گل کی سربراہی میں قائم غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں ور ایل پی جی ریفلنگ کرنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔سول ڈیفنس کے عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے03پیٹرول ایجنسیوں کو سیل کردیا گیا جبکہ ایل پی جی ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 05 دوکانوں پر چھاپے مارے مزید قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ تھانہ جات کو اندراج مقدمہ کے لیے تحریر بھی جاری کر دی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس ٹوبہ ٹیک سنگھ محمودحسین گل نے کہا کہ غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں اور ایل پی جی ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی سفارش یا دباو کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں