غیر قانونی پٹرول فروخت ،گیس ری فلنگ پر مقدمات

گوجرہ ( نامہ نگار )غیر قا نونی پٹرول فروخت کرنے اور گیس ری فلنگ کر نے والے مقدمات کی زد میں آ گئے ۔ سول ڈیفنس کے چیف انسٹریکٹر محمد نعیم الرحمن کو اطلا ع ملی کہ چک نمبر 243گ ب کلیا ن پور کا علیم ناصر گائو ں میں مشین نصب کرکے غیر قا نونی طور پر پٹرول فروخت کر نے میں مصروف ہے جس پر انہو ں نے چھاپہ مار کر اسکو مشین کے ذریعے غیر قا نونی طور پر پٹرول فروخت کرتے ہوئے رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا اور مشین قبضہ میں لے لی علا وہ ازیں سول ڈیفنس کے انسٹریکٹر حافظ شکیب انوار نے تکیہ پھمن سا ئیں میں کا رروائی کرتے ہوئے عبدالمجید کو گیس سلنڈرو ں میں غیر قا نونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا اور تھا نہ اطلا ع کر دی تھا نہ صدر و تھا نہ سٹی پولیس نے الگ الگ مقدمار درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں