غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی نگرانی میں سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیموں کی جانب سے ضلع بھر میں ایل پی جی ری فلنگ اور آئل کے غیر قانونی کاروبار کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے۔سول ڈیفنس ٹیم نے چیکنگ کے دوران 2غیر قانونی ایل پی جی شاپس کو سیل کرتے ہوئے چالان کیا جبکہ ایک غیر قانونی ری فلنگ شاپ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ اسی طرح 2 آئل شاپس بھی سیل کر کے چالان کیے گئے۔سول ڈیفنس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ حافظ محمد عدنان قیصر نے بتایا کہ ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب اور ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی خصوصی ہدایات پر غیر قانونی آئل و گیس کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں