4

غیر قانونی ہسپتال چلانے والے ملزم کو10سال قید5کروڑ جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈرگ کورٹ کے چیئرمین نے غیر قانونی طور پر ہسپتال اور لیب چلانے والے مجرم کو دس سال قید اور پانچ کروڑ روپے سے زائد جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ ڈرگ کورٹ کے چیئرمین سید خالد جاوید بخاری نے مراد کالونی سمندری روڈ کے رہائشی 42 سالہ مجرم محمد پرویز کو زیر دفعہ 27(1) اے کے تحت 5سال قید اور 5کروڑ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے مجرم کو زیر دفعہ 27 (4) کے تحت بھی 5سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے استغاثہ کی پیروی ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل علیم طالب چٹھہ نے کی ہے استغاثہ کے مطابق 8دسمبر 2021میں ڈرگ انسپکٹر محمد شہباز فاروق نے مجرم کے شمیم جنرل ہسپتال اینڈ لیبارٹری پر چھاپہ مارا تھا جس کے دوران قانونی کوائف مکمل نہ ہونے پر اسکو سیل کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں