فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین ڈرگ کورٹ سید خالد جاوید بخاری نے غیر معیاری’ زائد المیعاد ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹور کے مالک کو مجموعی طور پر 7سال قید’ 4کروڑ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو مزید ایک سال قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق محکمہ صحت سرگودھا کے ڈرگ انسپکٹر نے تحصیل شاہ پور کے علاقہ چک موسیٰ میں چھاپہ مار کر میڈیکل سٹور سے بھاری مقدار میں زائد المیعاد’ ناقص’ غیر معیاری ادویات برآمد کر کے میڈیکل سٹور کے مالک طاہر شہزاد کیخلاف چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم طاہر شہزاد کو 4سال قید اور 4کروڑ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا، جبکہ ڈرگ ایکٹ کے سیکشن 27/4 کے تحت مزید 3سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید ایک سال قید سخت بھگتنا ہو گی۔



