غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر غلہ منڈی کا آڑھتی گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے غلہ منڈی میں چھاپہ مار کر ملاوٹی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرتے ہوئے آڑھتی کو پکڑ لیا’ بھاری مقدار میں سامان تلف کر دیا۔ تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر احسن محمود نے اپنے عملہ کے ہمراہ غلہ منڈی میں معائنہ کے دوران آڑھتی شہباز احمد کی شاپ کی چیکنگ کی تو وہاں پر ملاوٹی میدہ’ مضرصحت مکئی اور دیگر سامان موجود تھا جو کہ شہر بھر میں دکانداروں کو فروخت کیا جاتا تھا، جس پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے آڑھتی شہباز احمد کو حراست میں لیکر حوالہ پولیس کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ملاوٹی اور مضرصحت اشیاء خوردونوش کو قبضہ میں لیکر تلف کر دیں۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں