49

غیر معیاری انجکشن کامعاملہ ، ذمہ داروں کو نہیں چھوڑینگے ، نگران وزیراعلیٰ سید محسن نقوی

سیٹ01
لاہور(بیوروچیف) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے میو ہسپتال میں غیر معیاری انجکشن سے بینائی متاثر ہونے والے مریضو ںسے ملاقات کی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے متاثرہ مریضوں کی مزاج پرسی کی اورانکا حوصلہ بڑھایا۔ وزیراعلی نے زیر علاج بشیر احمد،شاہد سلیم،منظور حسین،عائشہ ،مسز زاہدہ اورا فشاںبی بی کی تیمارداری کی۔مریض اور ان کے لواحقین وزیراعلی کو صورتحال بتاتے ہوئے رو پڑے۔بزرگ مریضہ کی بیٹی ماں کی تکلیف بیان کرتے ہوئے آنسوئوں پر قابو نہ رکھ سکی۔بیٹی نے وزیراعلیٰ کو مخاطب کرکے کہاکہ میری ماں کی دونوں آنکھیں چلی گئیں،ملزموں کو پکڑیں۔وزیراعلی محسن نقوی نے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو تسلی دی ۔محسن نقوی نے کہاکہ ذمہ داروں کو انجام تک پہنچائیں گے۔پرچے درج کر لئے گئے ہیں،ریڈ ہورہے ہیں۔جو میرے بس میں ہے ضرورکیا جائے گا۔پوری حکومت متاثرہ مریضوں کے ساتھ ہے،وزراء بھی تیمارداری کے لئے آئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں