چنیوٹ(نامہ نگار )عوام کی صحت کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں،غیر معیاری، جعلی ادویا ت بیچنے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے اتائی ڈاکٹرز کسی رعائت کے مستحق نہیں،ڈرگ انسپکٹرز اتائیوں کے خلاف کاروائیوں کومزید تیز کریں اور انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرمحمد آصف رضا نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ چنیوٹ کی میٹنگ میں بورڈ ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، میٹنگ میں تینوں تحصیلوں کے ڈرگ انسپکٹرز اورممبران ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈنے شرکت کی، میٹنگ میں ضلع بھرکے40کیسز پر بحث کی گئی،میڈیکل سٹور مالکان کو سختی کیساتھ ہدایت کی گئی کہ وہ لائسنس کی شرائط کے مطابق کام کریں ورنہ انکے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے، ڈپٹی کمشنرمحمد آصف رضا نے ڈرگ انسپکٹرز کو مزید محنت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں جعلی اور غیر معیاری ادویات بیچنے والوں پر کڑی نظر رکھیں اور انکے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں،انسانی زندگی بہت قیمتی ہے اورصحت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
32