غیر معیاری پٹرول اور ڈیزل کی چیکنگ کا نیا نظام نافذ

لاہور (بیو رو چیف ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا عوام کو مہلک بیماریوں سے بچانے ، سموگ میں کمی اور پنجاب کا ماحول بہتر بنانے کے لئے ایک اور بڑا قدم۔پنجاب میں غیر معیاری پٹرول اور ڈیزل کی چیکنگ کا سخت نظام نافذکردیاگیا اوگرا کے منظور شدہ معیار کا ایندھن ہی فروخت ہوگا’خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی’ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے(ای پی اے)کو فیول کا معیار چیک کرنے کا اختیار مل گیا، غیرمعیاری فیول پر پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت سخت سزا ء اور بھاری جرمانے ہوں گے۔پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں فیول کوالٹی چیک کرنے کا سخت ترین نظام نافذ کیاگیا ہے، ڈائریکٹر جنرل ای پی اے ڈاکٹر عمران حمید شیخ کوصوبے میں فیول کا معیار یقینی بنانے کا ٹاسک مل گیا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہیکہ فیول کا معیار یقینی بنانے سے عوام کو سانس کی مہلک بیماریوں سے نجات ملے گی ، ماحولیات کی خرابی، بیماریوں اور سموگ کی بڑی وجہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں