غیر ملکیوں کی فول پروف سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا،ایم ڈی واسا ثاقب رضا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے خبردار کیا ہے کہ غیر ملکیوں کی فول پروف سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا لہذا ضلعی پولیس کی جانب سے جاری کردہ نئی سفارشات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے میگا پراجیکٹس پر غیر ملکی انجینئرز اورسٹاف کی حفاظت کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں جن پر بھرپور سپرٹ کے ساتھ عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ واسا کے زیر انتظام فرنچ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ پر فارن انجینئرز اور سٹاف اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور ان کی قیمتی زندگیوں کی حفاظت کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کی جانب سے مزید سفارشات جاری کی گئیں ہیں جن پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیصل آباد میں متعین غیر ملکی انجینئرز اور سٹاف کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات مکمل کئے جارہے ہیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی غفلت یا لاپروائی قابل قبول نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں