غیر ملکی درآمدات میں8.21فیصد اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان کاغیرملکی مصنوعات پرانحصار بڑھنے لگا، موجودہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران گاڑیوں اور اسمارٹ موبائل فونز سمیت متعددغیرملکی لگژری اشیاکی درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، مجموعی درآمدات 45 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں،آئی ایم ایف کی ایک قسط سے زیادہ مالیت کے تو صرف اسمارٹ موبائل فونز اور گاڑیاں امپورٹ کی گئیں،زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں کھانے پینے کی اشیا کی درآمد بھی بڑھ گئیں۔دستاویز کے مطابق جولائی سے فروری تک مجموعی درآمدات میں 8.21 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد انکا حجم 45 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا، اس عرصے کے دوران درآمدات میں 3 ارب 45کروڑ 90لاکھ ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دستاویز کیمطابق اسمارٹ موبائل فونز اور مہنگی گاڑیوں سمیت دیگر لگژری اشیا کی درآمدا ت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،جولائی تا فروری کے دوران 1.29 ارب ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 30 فیصد زیادہ ہیں۔اسی طرح مہنگی کاروں کی درآمدات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا،جو 126 فیصد اضافے کیساتھ 1.53ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں،کاروں سمیت ٹرانسپورٹ کے شعبے کی مجموعی درآمدات 87فیصد اضافے ہوا، حجم 2.58ارب ڈالر رہارپورٹ کیمطابق زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں کھانے پینے کی اشیا کی درآمدات بھی بڑھ گئی ہیں،جولائی تافروری کے دوران غذائی اشیا کی درآمدات میں 18.42 فیصد اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں