22

غیر ملکی سرمایہ کاری سے سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم

اسلام آباد (بیوروچیف)غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں سرگرمی، اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر ملکیوں نے ایک دن میں 23.4 ملین ڈالر کے شیئرز خریدے۔ اسٹاک ایکسچینج میں 7 سال بعد کسی ایک دن میں اتنی بڑی سرمایہ کاری دیکھی گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں سمیت مقامی سرمایہ کاروں کا اسٹاک ایکسچینج پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت رجحان رہا۔ کاروباری ہفتے میں100انڈیکس 595 پوائنٹس اضافے سے 70909 پر بند ہوا اور 100 انڈیکس 1309 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 71092 اور کم ترین سطح 69783 رہی۔بازار میں ایک ہفتے میں 2 ارب 46 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 106 ارب روپے سے زائد رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 73 ارب روپے اضافے سے 9833 ارب روپے رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں