63

غیر ملکی سفارتکار نواز شریف سے ملاقات کے خواہشمند

اسلام آباد (بیوروچیف)تین بار سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف اسلام آباد میں تعینات سینئر سفارت کاروں کی جانب سے سب سے زیادہ مطلوب رہنما بن گئے ہیں۔ سفیروں اور ہائی کمشنروں سمیت ساٹھ کے قریب سفارت کاروں نے ان سے بات چیت کرنے پر اصرار کیا ہے کیونکہ وہ تقریبا چار سال کی جلاوطنی کے بعد بیرون ملک سے واپس آئے ہیں اور لوگوں نے ان کا بھرپور جوش و خروش سے استقبال کیا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک کی نمائندگی کرنے والے ایلچی حساس اور اہم بین الاقوامی مسائل اور اپنے اپنے ملک کے مفاد کے دو طرفہ موضوعات پر مسلم لیگ (ن)کے سپریم لیڈر کے خیالات جاننے کے خواہشمند ہیں چونکہ تاثرات سے لگتا ہے اور ان کے میزبان ممالک میں عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اگلے سال 8 فروری کو ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں ملک کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن)کے باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ نواز شریف انتخابات کے لیے پارٹی کے منشور کا اعلان کرنے کے بعد جلد ہی اہم سفارت کاروں سے ملاقات کریں گے جہاں ان کی حکومت کی خارجہ پالیسی سے متعلق اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں