فائرنگ سے زخمی ہونیوالا ہسپتال میں دم توڑ گیا

گوجرہ (نامہ نگار)فائرنگ سے شدید زخمی ہو نے والاجرمن پلٹ موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر300ج ب کا منظوراحمد اپنے بھتیجے سہیل اختر کے ہمراہ شہر سے خریداری کر کے واپس گائوں جاتے ہو ئے راستہ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے بھتیجے سمیت شدیدزخمی ہوگیاتھا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد منظوراحمد کومخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کیاگیاتھاجہاں وہ موت وحیات میں مبتلا رہنے کے بعدجاں بحق ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں